ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / راج ناتھ نے کنٹرول لائن پر فوجی کارروائی سے 4 وزرائے اعلی اور اپوزیشن لیڈروں کو مطلع کیا 

راج ناتھ نے کنٹرول لائن پر فوجی کارروائی سے 4 وزرائے اعلی اور اپوزیشن لیڈروں کو مطلع کیا 

Thu, 29 Sep 2016 17:25:33  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، 29؍ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )تمام سیاسی پارٹیوں کو ساتھ لے کر چلنے کی کوشش کے تحت وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے مغربی بنگال، اوڑیسہ ، پنجاب اور بہار کے وزرائے اعلی اور کئی اپوزیشن لیڈروں کو کنٹرول لائن کے قریب چنندہ ٹھکانوں پر فوج کی کارروائی سے آگاہ کرایا ۔پاک مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردوں کی طرف سے کنٹرول لائن سے دراندازی کے لیے ڈیرہ ڈالے جانے والے مقامات پر فوج کی کارروائی کا اعلان کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے ان ریاستوں کے وزرائے اعلی ممتا بنرجی، نوین پٹنائک، پرکاش سنگھ بادل اور نتیش کمار کو اس کے بارے میں مطلع کیا۔سنگھ نے سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوگوڑا ، کانگریس لیڈر غلام نبی آزاد، سی پی ایم لیڈر سیتارام یچوری سے بھی بات چیت کی اور انہیں اس کارروائی کے بارے میں مطلع کیا۔ہندوستان نے کل رات یہ کارروائی کی تھی ۔اچانک کی گئی اس کارروائی کا اعلان ڈی جی ایم او لیفٹیننٹ جنرل رنویر سنگھ نے کیا تھا ۔


Share: